Waqt News
Friday | March 05, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ؛آرمی کے کورکمانڈر سمیت 10 ہلاک ،3 زخمی
  • جو ہار گئے وہ نا منظور جو جیت گئے وہ منظور، کیا یہ کھلا تضاد نہیں:الیکشن کمیشن
  • اعتمادکاووٹ:وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
  • ایران کو2018 کے بعد امریکا کی پابندیوں سے 200ارب ڈالر کا نقصان
  • وزیراعظم کی تقریر پرالیکشن کمیشن کا جائزہ اجلاس ختم

’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

Jan 22, 2021 6:58 AM, January 22, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

18 جنوری کو، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک "Tweet"میں کہا کہ ’’ پی ڈی  ایم ‘‘ (Pakistan Democratic Movement)کی ہر شاخ پر اُلّو بیٹھا ہے اور یہ اُلّو ہی اُن کی شاخوں کو کاٹ رہے ہیں ‘‘۔معزز قارئین ! ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صا  حبہ کی گفتگو تاریخ پاکستان کے ایک واقعہ سے متعلق ہے جب، فیلڈ مارشل صدر محمد ایوب خان کے سگے چھوٹے بھائی ( اُن کی حکومت کی مخالف سیاسی جماعت )’’پاکستان مسلم لیگ کونسل ‘‘ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ( اور رُکن قومی اسمبلی تھے ) ۔سردار بہادر خان نے سپیکر قومی اسمبلی مولوی تمیز اُلدّین خان سے مخاطب ہو کر کسی اُستاد شاعر کا یہ شعر پڑھا تھا کہ …

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

یہ راز تو کوئی راز نہیں ، سب اہلِ گلستاں جانتے ہیں!

ہر شاخ پہ اُلّو بیٹھا ہے انجامِ گلستاں کیا ہوگا؟

…O…

تو ایوان میں کھلبلی مچ گئی اور میڈیا پر بھی، بلکہ سارے پاکستان اور بیرون پاکستان میں بھی۔ پھر خبر آئی کہ’’ صدر محمد ایوب خان نے اپنے گائوں ریحانہ (Rehana) جا کر اپنی والدۂ محترمہ سے چھوٹے بھائی (سردار بہادر خان ) کی شکایت کی اورپھر ’’ کونسل مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سردار بہادر خان نے سیاست سے کنارہ کشی کرلی ‘‘لیکن…

ملک میں اصل تبدیلی کا وقت آگیا‘ رہنما پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ

’’ہر شاخ پہ اُلّو بیٹھا ہے، انجامِ گلستاں کیا ہوگا؟‘‘

…O…

معزز قارئین ! کہانی یہیں ختم نہیں ہُوئی۔ ایک ’’ شب خیز پرندے ‘‘ کو جو ویرانوں میں رہتا ہے اور رات ہی کو نکلتا ہے ’’ ہو ہُو‘‘ کر کے بولتا ہے اور لوگ اُسے بہت منحوس خیال کرتے ہیں ۔ ہندی ،اُردو اور پنجابی میں ’’اُلّو ‘‘ کہتے ہیں جس کی آنکھیں بڑی اور چونچ مُڑی ہُوئی ہوتی ہے ۔مشہور ہے کہ ’’ جس جگہ اُلّو / بُوم بولتا ہے ، وہ بستی اُجڑ جاتی ہے ‘‘۔ اِسی مناسبت سے یہ محاورہ ہے کہ ’’ فلاں جگہ تو اُلّو بول گیا ہے ؟‘‘لیکن ایک پرانے شاعر کا تخلص ’’بُوم‘‘ ہی تھا ۔ جس نے اپنے دَور کے حسینوں سے گِلہ کرتے ہُوئے نہ جانے کس سے کہا تھا کہ …

چین نے کرونا کے علاج کیلئے 3 روایتی چینی ادویات کی منظوری دیدی

’’ اِن حسینوں نے اُجاڑی بستیاں !

بُوم ساؔلا مفت میں بدنام ہے ! ‘‘

…O…

معزز قارئین ! علاّمہ اقبالؒ نے 1935ء میں ایک نظم لکھی تھی جس کا نام تھا  ’’ خوشامد ‘‘ ۔ نظم کے تین شعر پیش خدمت ہیں …

’’مَیں کار جہاں سے نہیں آگاہ، و لیکن!

ارباب نظر سے نہیں پوشیدہ کوئی راز!

…O…

کر تو بھی حکومت کے وزیروں کی خوشامد!

دستور نیا اور نئے دور کا آغاز!

…O…

 محکمہ وائلڈ لائف میں سٹاف اور گاڑیوں کی کمی،انتظامی امور متاثر

معلوم نہیں ہے یہ خوشامد کہ حقیقت!

کہہ دے کوئی اُلّو کو اگر ’’ رات کا شہباؔز‘‘!‘‘

’’مبارک پرندہ ہُما !‘‘ 

’’ اُلّو / بُوم ‘‘ کے مقابلے میںایک پرندے ’’ ہُما‘‘ کو مبارک سمجھا جاتا ہے۔  جو شخص اُس کے سائے تلے آ جائے وہ صاحب ِ اقبال ہو جاتا ہے ۔ ہُماؔ کسی پرندے کو نہیں ستاتا ۔ اُس کی خوراک ہڈی ہے ۔ صوفی شاعر حضرت شیخ سعدی شیرازیؒ ((1210ئ۔ 1292ئ) نے ’’بُوم ‘‘ ( اُلّو ) اور ’’ ہُما‘‘ کے بارے بارے میں کہا تھا کہ …

حکومت‘ اپوزیشن ایک ہی سکے کے د و رخ‘ اقتدار کے پجاری ہیں

کس نیامد ، بزیر سایۂ بُوم!

در ہمای از جہان شد ، معدوم !

…O…

یعنی ’’ اگر ہُما دُنیا سے ختم بھی ہو جائے تو کوئی بھی اِنسان ، اُلّو کے سائے کے نیچے نہیں آئے گا ۔ علاّمہ اقبالؒ نے ہر مسلمان سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ …

’’تُو ہُما کا ہے شکاری، ابھی ابتداء ہے تیری!‘‘

…O…

اُستاد شاعر انعام اللہ خاں یقینؔ نے اپنے انداز میں کہا کہ…

’’ سریر سلطنت سے ،آستان یار ؔبہتر تھا!

ہمیں ظِل ہُما ؔسے ،سایہ ٔ دیوار بہتر تھا!‘‘ 

…O…

"Doctor of Birds!"

سابق صدر محمد ایوب خان کا 19 اپریل 1974ء کو انتقال ہُوا تھا اور سردار بہادر خان صاحب کا 31 دسمبر 1975ء کو۔ سردار بہادر خان ڈاکٹر نہیں تھے لیکن جنوری 1970ء کو پیدا ہونے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان شاید ڈاکٹر یا ’’پرندوں کی ڈاکٹر ‘‘ (Doctor of Birds) ہیں ۔ پرندوں ؔ (Birds) میں اُلّو ؔبھی شامل ہے ۔ تبھی تو ڈاکٹر صاحبہ نے ’’ پی ڈی  ایم ‘‘ کی 11 سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ہر شاخ پر بیٹھے اُلّو کا اندازہ کر لِیا کہ ’’ ہر شاخ پر اُلّو بیٹھا ہے اور ہر اُلّو جہاں بیٹھا ہے وہ ہر شاخ کو کاٹ بھی رہا ہے؟۔ معزز قارئین ! فارسی زبان کے لفظ ’’ شاخ ‘‘ کے معنی ہیں۔ (ٹہنی ، سینگ ، ٹکڑا، پارہ ، پیشانی اور کندھے سے لے کر انگلیوں تک ہاتھ ) ۔ فارسی کا ایک مقولہ ہے ۔’’ شاخ درجیب کے گذاشتن ‘‘ (یعنی کسی شخص یا حریف کو کسی بات پر اُکسانا / اشتعال دِلانا ) ۔ 

سوال یہ ہے کہ ’’ کیا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ ’’ پی۔ ڈی ۔ ایم ‘‘ کے سربراہ ’’ مولانا اسلام آباد پسند ‘‘ اور اُن کے ساتھیوں کو واقعی اشتعال دلا رہی ہیں؟۔ معزز قارئین ! 4 نومبر 2019ء کو میرے کالم کا عنوان تھا ’’ اسلام آباد پسندؔ ، قائدِ انقلاب مُک مُکا ؟‘‘ ۔ اُس میں میرے دوست ’’ شاعر سیاست‘‘ کے یہ شعر بھی شامل کئے تھے … 

’’لوگ کرتے ہیں سبھی، کارِ ثوابِ مُک مُکا!

کوئی بھی ، بن سکتا ہے ، عزّت مآب ِ مُک مُکا!

…O…

شاید ہو برپا کبھی تو، انقلابِ ِ مُک مُکا!

مسند ِ زرّیں پہ جا بیٹھیں ، جنابِ مُک مُکا!

…O…

دیکھنا یہ ہے کہ ’’ پی ڈی  ایم ‘‘ کے قائدین کے کندھوں پر بیٹھے ہُوئے اُلّو اب کیا کریں گے ؟‘‘۔ 

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اثر چوہان


مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
متعلقہ خبریں
  • خیبرپختونخوا:صوبے میں پہلا ڈاکٹر کورونا وائرس سےجاں بحق

    Apr 25, 2020 | 11:15
  • وزیراعظم عمران خان آج آزاد جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے: ...

    Jan 15, 2020 | 11:36
  • نواز شریف کی بیماری پر کسی قسم کا شک نہیں، ڈاکٹر رسک نہیں لے ...

    Nov 11, 2019 | 17:55
  • مخالفین نے عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کی، فردوس عاشق

    Mar 05, 2021 | 12:42
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جو ہار گئے وہ نا منظور جو جیت گئے وہ منظور، کیا یہ کھلا تضاد ...

    Mar 05, 2021 | 14:45
  • ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ؛آرمی کے کورکمانڈر سمیت 10 ...

    Mar 05, 2021 | 14:45
  • اعتمادکاووٹ:وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    Mar 05, 2021 | 14:36
  • ایران کو2018 کے بعد امریکا کی پابندیوں سے 200ارب ڈالر کا نقصان

    Mar 05, 2021 | 14:29
  • وزیراعظم کی تقریر پرالیکشن کمیشن کا جائزہ اجلاس ختم

    Mar 05, 2021 | 14:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  •  آصف زرداری کو سلام!!!!!

    Mar 04, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
  • 1

    جمہوریت کی بقاء و مضبوطی کیلئے تحمل و برداشت کے فروغ کی ضرورت

  • 2

    اقلیتوں کیخلاف بھارتی مظالم  عالمی تنظیموں کا نوٹس 

  • 3

    آرمی چیف کی قطری فوج  کے سربراہ سے ملاقات

  • 4

    پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال پورے ہونے پر دفاتر خارجہ میں مشترکہ جشن

  • 5

    آرمی چیف کا امن و ترقی کیلئے  متحد رہنے کی ضرورت پر زور 

  • 1

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 3

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 4

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 5

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سینٹ انتخابات کے اسباق

    Mar 05, 2021
  • ’’قائداعظمؒ  کاپاکستان ؔاور گیلانی، یوسفِ ...

    Mar 05, 2021
  • انمول لوگ

    Mar 05, 2021
  • اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ

    Mar 05, 2021
  • ’’ صر ف کارکردگی جواب ہونا چاہیے ‘ ‘ 

    Mar 05, 2021
  • بھارت دہشت گردوں کی ماں!

    Mar 05, 2021
  • ’’عورت مارچ میں عورت کو تحفظ و عزت چاہیے!!! ‘‘

    Mar 05, 2021
  • یہ سیاست کا کھیل ہے

    Mar 05, 2021
  • اشد ضرورت برائے وزارت تماشہ

    Mar 05, 2021
  • وہی منزلیں ،وہی راستے 

    Mar 05, 2021
  • 1

    اللہ کاگھر دیکھنے کی آرزو ہے 

  • 2

      الاٹیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ

  • 3

    نظامِ زر کر دو دفن

  • 4

    انٹرنیشل مانیٹرینگ فنڈ

  • 5

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    نماز کی تاکید

  • 2

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 3

    معاف کرنے کی عادت

  • 4

    حکمت 

  • 5

    محافظ فرشتے

  • 1

    منزل

  • 2

    ہمیں 

  • 3

    یقین

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منفرد انداز

  • 1

    خاک و خوں

  • 2

    جس 

  • 3

    حیات

  • 4

    سائنس 

  • 5

    دل آویز

منتخب
  • 1

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 2

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 3

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 4

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • 5

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    اسلام آباد: نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج(نمل)کے باہر دو طلبا گروپوں میں تصادم ...

  • 2

    اپوزیشن میں بیٹھوں یا اسمبلی سے باہر ہوجاؤں، کسی کو نہیں چھوڑوں گا،قوم کاپیسا ...

  • 3

    بھارت ،بیٹی کا سر تن سے جدا کرکے لئے پھرنے والا باپ گرفتار

  • 4

    غریب عوام کی دولت لوٹ کر ان پیسوں سے سینٹ کی ایک سیٹ خرید کر اس پر جشن منانے والے ...

  • 5

    تحریک انصاف نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزدکردیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group