Waqt News
Saturday | March 06, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • کرونا کے بعد دنیا میں‌ ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی
  •  آرمی چیف کاچولستان کے صحرا میں تربیتی مشقوں کا دورہ ،2ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی
  • بلوچستان عوامی پارٹی نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم رہوں یا نہ رہوں کرپٹ نظام اور چوروں کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان
  • پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں. ڈاکٹر فیصل سلطان

مٹکے سے دریا کی کہانی 

Jan 22, 2021 6:43 AM, January 22, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مٹکے سے دریا کی کہانی 

دنیا میں ناممکن کچھ نہیں ہوتا اور یہ بھی سچ ہے کہ اتفاق میں برکت ہے۔ ایمان داری کا پھل اور ایسی سینکڑوں کہاوتیں جس تیزی سے معنویت بدل رہی تھیں ، اس کی کہانی نئی نہیں لیکن اپنی خیرہ کن چمک دمک سے آنکھوں کے ساتھ دماغ بھی چندھیا دیتی ہیں۔فی زمانہ کوئی عمل ناجائز نہیں تھا۔دلیلیں مساجد میں اذان کے مقابلہ میں گونجتی تھیں۔ اب صرف دو کہاوتوں کا ڈنکا بجتا تھا۔ ایک ’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ اور دوسری ’’ جنگ اور محبت میں سب جائز ہے۔‘‘ 

ہر بھدے عمل کے جواز میں ایک تواتر سے جنگ اور محبت میں سب جائز کا راگ یوں الاپا گیا کہ سب کو قومی ترانہ بھول گیا۔انھیں ایسی روشن خیالی درکار تھی جس کے لیے وہ سماجی گھٹن کا رونا رو کر اپنی محرومی واضح کر سکیں۔ چنانچہ شہر میں جب بھی کہرام مچتا۔ ماسک پہن کر گدھ چڑیا ، فاختہ یا کوئل کا شکار کرتے اور اودھم مچاتے ، سب کھلی آنکھوں سے یہ ظلم دیکھتے اور خاموش رہ کر اداس ایمو جی پوسٹ کرنا کافی سمجھتے۔اصل دہائی تو یہ تھی کہ باز بھی ان کا ہی ساتھ دیتے۔ شہر بھر کے مچھیرے بھی اسی روشن خیالی اور سماجی گھٹن کے تھری ڈی کارڈ سجا کر  مردہ مچھلیوں کی اس بساند کو دبانے کی کوشش کرتے جو دریا کے پانی میں زہر پھیلا رہی تھی۔پانی کی بوتلوں پر جدت کے الٹے سیدھے لیبل سجا کر انھیں صرف اس بات میں دل چسپی تھی کہ کسی طرح یہ آلودہ پانی شہر بھر کے پائپوں میں بہنے لگے۔

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

دریا کی روانی ، کشتی ، بادبان اور دریا پر لکھے گئے دل چسپ اشعار نے اور دریا کے بھنور اور کنارے کے دلفریب بیان نے شہر میں اونگھتے مٹکوں کو جیسے جھنجوڑ ڈالا۔مٹکوں کی نظر نہ تو اپنے ظرف پہ گئی اور نہ ہی انھوں نے اپنے دامن کی وسعت کا اندازہ لگایا۔حد تو یہ کہ انھوں نے گھڑے کی تہہ سے لگے پانی کے ان چار قطروں کو بھی نظر بھر کے نہیں دیکھا جو شرم سے ڈوب مرنے کے لیے بھی کافی نہ تھا۔حقیقت کو بدلنے کے خطوط پر کام کرتے ہوئے مٹکوں نے بھی اجلاس بلانے میں ہی سہولت سمجھی۔شہر بھر کے چھوٹے بڑے گھڑے اور مٹکے اجلاس میں قسمت بدلنے کی امید پر شامل ہوئے۔ان کے دل میں زیر خانہ یہ خواہش بھی موجود تھی کہ اس رستے پہ ان کے دن پھرنے والے ہیں۔ اجلاس میں شامل ہر مٹکا سردار قرار پایا اور لفظوں کے ہیر پھیر سے ان سب کو یکساں فضیلت سے نوازا گیا۔ایک مٹکا تو دریائے راوی پر کامران کی بارہ دری کی کہانی سن کر اتنا exited ہوا کہ اس کی رال ٹپکنے لگی۔ اسے لگا کہ اب اسے دریا بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لیکن اس کی نظر میں چلو بھر پانی نے جالا سا تان دیا۔ایک آہ رسا ء گلوگیر انداز میں نکلی اور اس نے آہستگی سے خود کلامی کی۔

ملک میں اصل تبدیلی کا وقت آگیا‘ رہنما پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ

گنجی کیا نہائے گی اور کیا نچوڑے گی !!!!

ایک دانا مٹکے نے یہ سرگوشی سن لی اور مائک پر نہایت دانش مندانہ جواب دیا۔اس نے حاضرین مٹکوں کو آمادہ عمل کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنی نظر پانی کی کمی اور وسعت قلب کی بجائے اہداف پر رکھنا چاہئے آخر درخت کی شناخت اس کے پھولوں اور پتوں سے ہوتی ہے ،اس کے سائے سے نہیں۔مثال دیتے ہوئے اس نے کہا کہ کیکر ، تھور اور ببول بھی تو درختوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ دریا میں تیرتی رنگین مچھلیوں نے اس کے ذہن میں ہلچل مچا رکھی تھی۔ یہ جواب آنے والی نسلوں کی تشفی کے لیے کافی تھا۔تمام مٹکوں نے ہاؤ و ہو کا ایک زور دار نعرہ لگایا جس سے چھوٹے گھڑوں کے پیندوں میں سوراخ ہو گئے۔کاروباری نقطہئ￿  نظر سے یہ کوئی اتنا بڑا عیب نہیں تھا۔اس لیے انھیں اپنی قیمت گرنے کا شائبہ تک نہ ہوا۔ پانی کی سطح بلند کرنے کے ایک پڑھے لکھے مٹکے نے سب کو سیانے کوے کی کہانی سنائی۔ اس نے اپنے لیکچر میں اس ویڈیو کو بھی شامل کیا جو کسی ستم ظریف نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی تھی۔اس کا مقصد جو بھی ہو لیکن اس سے کوئوں کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ہوا اور ان کی شہرت چار دانگ پھیل گئی۔چنانچہ کووں کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ایک کوا جس نے رنگین پروں کی ایکسٹینشن لگا رکھی تھی اور کوے سے زیادہ خود کو مور سمجھ رہا تھا۔اس نے تمام کوئوں کی طرف سے سوشل میڈیا کی اس پذیرائی پر شکریہ ادا کیا۔آخر اسی کی بدولت مٹکوں نے ان سے رابطہ کیا تھا۔کوے کی گڑھے میں کنکر ڈالتے ہوئے یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ ہر چھوٹے بڑے ہر گھڑے اور مٹکے نے اسے اپنے موبائل پر محفوظ کر لیا تھا اور ادھر ادھر بھیج کر خود کو دریا ثابت کرنے کے امکانات پر توجہ مبذول کروانے میں مگن تھے۔جوش جذبات میں انھوں نے اس بات پر توجہ ہی نہ دی کہ کوا جس گھڑے میں کنکر ڈال رہا تھا ،وہ animated تھا۔ذرا اور تحقیق کرتے تو ابن انشا کی ’’اردو کی آخری کتاب ‘‘ میں سیانے کوے کی جدید کہانی بھی پڑھ لیتے لیکن یہاں تجسس و تحقیق کی زحمت ہی کسے تھی۔پہلا خبری بننے کے لالچ نے انھیں وہ لٹو بنا دیا تھا جو چار تماشائی دیکھ کر گھومنے لگتا تھا۔مٹکوں کے دریا بننے کی خواہش اب خبر بن چکی تھی۔تالاب ، ندی ، نالوں اور چشموں کے لیے کوئی اور چارہ نہ بچا تو انھوں نے اپنی عزت بچانے کے لیے خود کو سمندر کہلوانے پر اصرار کیا اور بحیرہ ء مردار کی تصاویر لگا کر فخر کرنے لگے۔گاؤں کے جوہڑ اور شہر کے گندے نالے بھلا کیسے پیچھے رہتے۔ انھوں نے خود کو PH.D کی شفاف اعزازی ڈگری سونپ ڈالی۔سمندر اور دریاؤں کی کسے پروا تھی۔عبداللہ غازی جیسے ولی اللہ کی روایت کا سہارا لے کر سمندر کی حدود کا تعین کیا گیا۔دریا کے متعلق سوچ لیا گیا کہ وہ خود ہی اپنا راستہ بدل لیں گے آخر ماضی میں بھی تو ایسا ہوتا رہا ہے۔ دریا پہ بند باندھنے کے لیے بھی کچھ ویڈیوز موجود تھیں۔دریائے راوی کی مثال دے کر دریاؤں کو الٹی میٹم دیا گیا کہ ضعف پیری نے ان کی ہیبت میں دراڑ ڈال دی ہے۔اب وہاں شعبدہ بازوں کا قبضہ تھا اور وہ پھونکوں کے بل پر دنیا بدلنے کا عزم رکھتے تھے۔ دریا نے سمندر اور سمندر نے آہ بھر کر دریا کو دیکھا۔پانی کنارے سے ٹکرایا اور ریت میں جذب ہو گیا۔ساحل پر پھیلی گندگی مٹانے کی خواہش آنسو بن کر رہ گئی۔بھنور اور طوفان پہ البتہ ان کا اختیار نہ تھا کچھ عوامل پہ قدرت کی طاقت دائمی ہے ۔ تب سے مٹکے کوئوں کے جمع شدہ کنکروں اور پتھروں کو سطح آب میں اضافہ سمجھتے ہیں اور خود کو دریا کہلوانے پر اصرار کرتے ہیں۔مردم شماری کے جدید خطوط کے مطابق مٹکے ، تالاب اور جوہڑ کو بدرجہ رتبہ دریا ، ندی اور تالاب قرار دیا گیا ہے  لیکن ان کا دعوی ہے کہ اب انھیں سمندر کہہ کر لکھا اور پکارا جائے ۔

چین نے کرونا کے علاج کیلئے 3 روایتی چینی ادویات کی منظوری دیدی

رہے نام اللہ کا

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ڈاکٹر سعدیہ بشیر


مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • لاس میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 131 ہوگئی

    Mar 04, 2021 | 16:52
  • انڈونیشیا کا نیا آتش فشاں پھٹنے سے لاوے کا دریا بہہ نکلا

    Jan 28, 2021 | 16:53
  • اسٹیل ملز کی اراضی فروخت نہیں کی جارہی : حماداظہر

    Nov 28, 2020 | 17:21
  • وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی ...

    Nov 13, 2020 | 13:20
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کرونا کے بعد دنیا میں‌ ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ...

    Mar 06, 2021 | 09:23
  •  آرمی چیف کاچولستان کے صحرا میں تربیتی مشقوں کا دورہ ،2ہفتے ...

    Mar 05, 2021 | 23:00
  • بلوچستان عوامی پارٹی نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی ...

    Mar 05, 2021 | 22:43
  • وزیراعظم رہوں یا نہ رہوں کرپٹ نظام اور چوروں کے خلاف میری ...

    Mar 05, 2021 | 22:12
  • پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں. ڈاکٹر فیصل ...

    Mar 05, 2021 | 20:59
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  •  آصف زرداری کو سلام!!!!!

    Mar 04, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
  • 1

    جمہوریت کی بقاء و مضبوطی کیلئے تحمل و برداشت کے فروغ کی ضرورت

  • 2

    اقلیتوں کیخلاف بھارتی مظالم  عالمی تنظیموں کا نوٹس 

  • 3

    آرمی چیف کی قطری فوج  کے سربراہ سے ملاقات

  • 4

    پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال پورے ہونے پر دفاتر خارجہ میں مشترکہ جشن

  • 5

    آرمی چیف کا امن و ترقی کیلئے  متحد رہنے کی ضرورت پر زور 

  • 1

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 3

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 4

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 5

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سینٹ انتخابات کے اسباق

    Mar 05, 2021
  • ’’قائداعظمؒ  کاپاکستان ؔاور گیلانی، یوسفِ ...

    Mar 05, 2021
  • انمول لوگ

    Mar 05, 2021
  • اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ

    Mar 05, 2021
  • ’’ صر ف کارکردگی جواب ہونا چاہیے ‘ ‘ 

    Mar 05, 2021
  • بھارت دہشت گردوں کی ماں!

    Mar 05, 2021
  • ’’عورت مارچ میں عورت کو تحفظ و عزت چاہیے!!! ‘‘

    Mar 05, 2021
  • یہ سیاست کا کھیل ہے

    Mar 05, 2021
  • اشد ضرورت برائے وزارت تماشہ

    Mar 05, 2021
  • وہی منزلیں ،وہی راستے 

    Mar 05, 2021
  • 1

    اللہ کاگھر دیکھنے کی آرزو ہے 

  • 2

      الاٹیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ

  • 3

    نظامِ زر کر دو دفن

  • 4

    انٹرنیشل مانیٹرینگ فنڈ

  • 5

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    نماز کی تاکید

  • 2

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 3

    معاف کرنے کی عادت

  • 4

    حکمت 

  • 5

    محافظ فرشتے

  • 1

    منزل

  • 2

    ہمیں 

  • 3

    یقین

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منفرد انداز

  • 1

    خاک و خوں

  • 2

    جس 

  • 3

    حیات

  • 4

    سائنس 

  • 5

    دل آویز

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

  • 2

    اعتماد کا ووٹ،اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں گی. مولانا فضل الرحمن کا ...

  • 3

    جتنے لوگوں کی خریدو فروخت ہوئی ہے یہ ایک شخص کے بندوں نے کی ہے اس کا نام ہے آصف ...

  • 4

    دنیا کے تیز رفتار ترین طیارے کی تصاویر جاری

  • 5

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group