13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں کل جمعرات کو مزید دومیچ کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ میں 13 ویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں کل جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کمبرلے میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ نائیجیریا اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کمبرلے کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔ پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے میں اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف 24 جنوری کو پوچیفسٹروم میں مد مقابل ہوگی۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کےلئے نبردآزمائی کریں گی۔ ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری سے شروع ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38