پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرے گھر کے باہر آٹے کا ٹرک بھجوانا افسوسناک ہے، اگر ہر جگہ آٹا دستیاب ہے تو ٹرک لے کر کیوں گھوم رہے ہیں، میں نے کل ٹاک شو میں کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں بھی آٹا نہیں مل رہا، پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر تماشہ کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل ایک ٹاک شو میں آٹے کے بحران پر بات کی تھی، مجھے کہا گیا کہ آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ جہاں آٹا مل رہا ہے تو مجھے بھی بھجوا دیں، میرے گھر کے باہر آٹے کا ٹرک بھجوانا افسوسناک ہے، میں نے کنٹرولر فوڈ کو کہا کہ میرے گھر کے باہر تماشا کیوں کر رہے ہیں، ٹرک وہاں لے کر جائیں جہاں آٹا نہیں مل رہا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ کنٹرولر فوڈ کا اصرار تھا کہ ٹرک آپ کے گھر کے باہر کھڑا رہے گا، نا اہل حکومت کو ہمیں ہی بتانا ہے کہ آٹا کہاں نہیں ہے یہ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، پنجاب میں آٹے کا بحران برقرار ہے جبکہ حکومت نے (ن) لیگ کی رہنما عظمی بخاری کے گھر آٹا پہنچا دیا، محکمہ خوراک کے افسر آٹے کا ٹرک لے کر عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پہنچے، محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے عظمیٰ بخاری کے گھر کی گھنٹی بجا کر کہا کہ میڈم آٹا لے لیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اہلکاروں نے آٹے کے 30,40تھیلے گھر کے باہر رکھے، میں نے کل ٹاک شو میں کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں بھی آٹا نہیں مل رہا، پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر تماشہ کیا گیا، اگر ہر جگہ آٹا دستیاب ہے تو ٹرک لے کر کیوں گھوم رہے ہیں، میں نے آٹے کا ایک تھیلا 790روپے میں خریدا ہے، محکمہ خو راک کی طرف سے بھیجے گئے آٹے کے تھیلے محلے داروں نے بھی خریدے، میں نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ میرے باورچی کو تین دن سے آٹا نہیں مل رہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024