آئی سی سی انڈر نائنٹین ورلڈکپ میں آج چارمیچز کھیلے جارہے ہیں۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں دوسرے میچ میں زمبابوے کا سامنا کر رہا ہے۔
جنوبی افریقہ میں جاری انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں آج چار میچزکھیلے جا رہے ہیں۔ پہلے میچ اسکاٹ لینڈ کوآؤٹ کلاس کرنے والی پاکستان ٹیم پوشف اسٹروم میں زمبابوے کاسامناکرے گی اور فتح کی صورت میں گروپ سی میں بنگلہ دیش کے برابر چار پوائنٹس حاصل کر لے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کا ٹکراؤ جمعہ کو ہوگا۔
گروپ ڈی کے دومیچز بھی پوشف اسٹروم میں کھیلے جا رہے ہیں۔جنوبی افریقہ کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا اور افغان ٹیم یو اے ای سے ٹکرائے گی۔ بلوم فاؤنٹین میں گروپ اے کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔