کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگرسندھ حکومت اس آئی جی کی تبدیلی چاہتی ہے تو تبدیل ہونا چاہیے۔وفاق کوآئی جی سندھ کی تبدیلی میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئر کراچی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،کس جمہوریت میں وزیر اعلیٰ پانی اور سیوریج کے منصوبوں کا افتتاح کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی،صوبائی اورلوکل گورنمنٹ نااہل ہیں،جب کے پی اور پنجاب نے بلدیاتی نظام بنایا تو کیا سندھ سے مشاورت کی؟ہم تو پہلے ہی کہتے تھے پرانے ڈیزائن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ وہ سندھ کے بلدیات کے قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ اوربلاول نے شکوہ کیا ہے کہ وفاق تعاون نہیں کررہا۔
مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر کراچی صاف کرنے نکلے تھے،صرف ٹوئٹرپرصفائی کی اور چلتے بنے ،کراچی کی شہری حکومت کرپشن میں لگی ہوئی ہے،لوگ لائنیں لگاکرآٹا خریدرہے ہیں،کن لوگوں کے ہاتھوں میں پاکستان ہے،نفرت کی سیاست ختم،سندھ میں لوگ پی ایس پی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں۔ چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے ذہن میں سوال ہے کہ لاڑکانہ جاکرکیسے کامیابی حاصل کرسکتا ہوں۔میں انہیں بتایا چاہتا ہوں ہمارا مقابلہ کراچی کی پارٹی سے نہیں ملک کی بڑی جماعتوں سے ہے،مصطفی کمال نے کہا کشمیرپرہم نے خودکیا کیا ہے جواب امریکا سے مدد مانگ رہے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024