نیپالی پولیس نے ایک سیاحتی مقام پر 8بھارتی سیاحوں کی حیران کن ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ان بھارتی سیاحوں کو بےہوشی کی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق سیاح بےہوشی کی حالت میں دم توڑ گئے۔ یہ سیاح بھارتی ریاست کیرالا سے 15 افراد کے گروپ میں نیپال پہنچ کر پہاڑی سیاحتی مقام دامان میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ تمام افراد ایک ہی کمرے میں ہیٹر جلا کر سوئے اور دروازہ کھلا نہیں رکھا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024