بحریہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایران امریکہ تنازع پر خصوصی بحث
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) بحریہ یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام ایران امریکہ تنازع کے خطے اور عالمی تحفظ پر اثرات کے حوالے سے خصوصی بحث کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی بحث میں شعبہ تعلیم سے وابستہ اور پالیسی ساز شخصیات نے شرکت کی جنہوں نے اس تنازع سے متعلق حکومت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے لیے اپنی سفارشات پیش کیں۔ سابق چیف آف نیول سٹاف ، ایڈمرل (ریٹائرڈ) محمد ذکاء اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔