قومی کمیشن انسانی ترقی کا " ویڈیو ٹریننگ لیسنز" کا اجراء
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)یو نیسکو کے تعاون سے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) نے اساتذہ کی تربیت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال لاتے ہوئے " ویڈیو ٹریننگ لیسنز" کا اجراء کر دیا، این سی ایچ ڈی کے زیر انتظام غیر روایتی سکولوں کے لئے 25 سے 30 منٹ دورانیہ کی 6 ویڈیوز تیار کی گئی ہیں، لانچنگ کی تقریب کے موقع پر ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے سی ای او کرنل (ر) اظہر سلیم مہمان خصوصی تھی جبکہ این سی ایچ ڈی کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر امیر علی مروت اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ کرنل اظہر سلیم نے کہا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر سایہ این سی ایچ ڈی کا قیام عمل میں لایا گیا، حکومتی سرپرستی کے بعد این سی ایچ ڈی ایک بڑا ادارہ بن گیا ہے اور اب ہم بھی اس کے تجربات فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔اس موقع پر امیر اللہ مروت نے کہا کہ ویڈیو ٹریننگ لیسنز ایک ابتداء ہے، ہم نے اس سے آگے چلنا ہے،پروجیکٹ کے کوارڈینیٹر سید اکبر علی نے بتایاکہ ویڈیوز میں سے 2 مینجمنٹ اور 2، 2 انگریزی اور اردو کے ابتدائی اسباق پر مشتمل ہیں۔