منصوبہ بندی وترقی کے وزیراسدعمرنے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں معدنی وسائل کو بروئے کار لانے پر مکمل توجہ دی ہے۔اسلام آباد میں آل پاکستان چیمبرز کے صدور کے نجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معدنی شعبے میں بڑی صلاحیت ہے اور قوم رواں سال کے دوران اس شعبے میں اہم پیشرفت دیکھے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ سرکاری اور نجی شراکت داری سے معدنی وسائل کو کامیابی سے بروئے کار لایاجائے گا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت فیصل آباد میں نئے خصوصی اقتصادی زون میں گیس اور بجلی کے ڈھانچے کی تعمیرکے بارے میں تاجروں کی درخواست پراسدعمرنے کہاکہ اس مقصد کے لئے پہلے ہی چھ ارب اَسی کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024