سینئر صحافی محترمہ رفیعہ حیدر بیورو چیف اے پی پی کراچی تعینات کر دی گئیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئرصحافی محترمہ رفیعہ حیدر کو بیورو چیف اے پی پی کراچی تعینات ،صوبائی وزراء ،سیاسی وصحافتی حلقوں کی مبارکبادتفصیل کے مطابق سندھ کے وزیر برائے معدنیات، معدنی ترقی ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ میر شبیر علی بجارانی،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی محمداسلم ابڑو،پی ٹی آئی کلچرل اینڈاسپورٹس ونگ سندھ کے صدراسرارعباسی ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء زین انصاری ،ن لیگ یوتھ ونگ سندھ کے صدرراجہ خلیق الزماں انصاری ،پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کے جنرل سیکریٹری مقبول احمدابڑو، پیپلزپارٹی کے رمضان کاکڑ،ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء محمدیوسف خان ، تحریک عوام اہل سنت کے سربراہ محمدعاطف بلوحنیف بلوسمیت دیگرصحافتی تنظیموں اورشہرکی سیاسی وسماجی شخصیات نے سینئر صحافی محترمہ رفیعہ حیدر کی بطوربیورو چیف ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی) کراچی کے عہدے پر تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ صوبائی وزیر برائے معدنیات، معدنی ترقی ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ میر شبیر علی بجارانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی محترمہ رفیعہ حیدر قومی خبر رساں ایجنسی کے کراچی آفس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔