ادارہ فراہمی نکاس و آب مالی بحران کا شکار، محکمے کی کارکردگی صفر
کراچی(رپورٹ: علی عباس)ادارہ فراہمی نکاسی آب کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے ادارے کوچھ افسران کے رحم وکرم پر چھوڑدیا جس کے بعد ادارے کی کارگردگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ماہانہ آمدنی 80کروڑ روپے سے کم ہوکر 65 کروڑ رہ گئی ہے ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نے من پسند افسران کو دو دو عہدوں کا چارج دے رکھا ہے ڈائریکٹر آر آئی جی کے پاس دو عہدے ہونے کی باعث واٹر بورڈ کی بھی آمدنی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔موصوف کے پاس دو عہدوں کا چارج ہے جس کی وجہ سے وہ فرائض کی انجام دہی صحیح طریقے سے انجام نہیں دے پا رہے اسی طرح واٹربورڈ کے ایک اور افسر کوہائیڈرینٹ انچارج مقرر کر دیا ہے جس کے نتیجے میںوہاں سے ماہانہ حاصل ہونے والے گیارہ کروڑ روپے کے بجائے اب صرف ماہانہ سات کروڑ روپے آمدنی موصول ہوئی ہے جس کی وجہ سے ادارہ شدید مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔