صا حبزادہ سمیع اللہ علیل ہوگئے،ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ
اسلام آباد(نو ائے وقت رپو رٹ ) جامع مسجد فضل الہی چکریٰ کے خطیب انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجا ب کے قائمقام صدر صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی چار ھفتے سے علیل ہوگئے، معالجین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے علماء کرام ، مذہی رہنمائوں، محبین اور ارادت مندوں سے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ چکری ، مری ، گوجرخان اور چینوٹ سے عیادت کو آنے والے وفود سے گفتگو میں صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی کا کہنا تھا کہ پاکستان فیضان نبیؐ کا مظہرہے انشااللہ یہ صبح قیامت تک قائم رہے گا اسکے بدخواہ خوار اور نامراد ہوتے رہیں گے۔ وہ وقت آنے والا ہے جب کشمیر اور فلسطینوں کو عزت کے ساتھ ان کا حق ملے گا مسلمان دنیا میں اس لیے پریشان ‘ مصیبت کاشکار ہیں کہ ہم نے اتحاد اور یکجہتی کی دولت سے خود دور کرلیا ہے آج امت ایک تسبیح اور ایک مالا کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ جم کر کھڑی ہو جائے تو دشمناناں اسلام کو زیر کرنا بڑی بات نہیں۔ کشمیری وفد سے ملاقات میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجا ب کے قائمقام صدر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروا طاقت کے زعم میں جو کچھ بیان داغ رہے ہیں اس سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔ ظاہر ہے کہ جنوبی ایشیاء کے امن کا دشمن صرف مودی نہیں اس کی فوج کا سربراہ بھی کسی سے پیچھے نہیں۔