اشتہاری مجرم کو فرار کروانے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج
چکوال(نامہ نگار) کرالی چوک تھانہ کلر کہار کے علاقے میں اشتہاری مجرم کو فرار کروانے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر محمد حسنین نے استغاثہ دیا کہ مجرم اشتہاری زین عباس کی گرفتاری کیلئے رنسیال ریڈ کیا تو ملزمان فرخ عباس، عادل خان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر باآواز بلند مجرم اشتہاری کو کہا کہ پولیس پارٹی نے ریڈ کر دیا ہے بھاگ جائو، جس وجہ سے مجرم اشتہاری زین عباس موقع سے فرار ہوگیا اور ملزمان فرخ عباس، عادل عباس خان بھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ سب انسپکٹرمحمد حسنین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔