ملہال مغلاں میں غیر قانونی پارکنگ
ملہال مغلاں (نامہ نگار) سوہاوہ چکوال روڈ مین بازار ملہال مغلاں میں ہر طرف غیر قانونی پارکنگ جاری ہے فقط چار سے پانچ رکشہ اسٹینڈ سڑک کے عین اوپر واقع ہے جن میں سب سے زیادہ خطرناک دھروگی رکشہ سٹینڈ ہے۔
جو موڑ پر واقع ہے اور نصف سے زائد سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے اگر کوئی دوسری گاڑی والا رکشہ سائیڈ پر کرنے کا کہے تو تمام مل کر غنڈ ہ گردی پر اتر آتے ہیں ڈی پی او چکوال عادل میمن سے کارئوائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔