بیول کے مشہور ڈاکٹر طارق محمود کھٹانہ کی گریڈ انیس میں ترقی
بیول (نامہ نگار) بیول کے مشہور ڈاکٹر طارق محمود کھٹانہ کی گریڈ انیس میں ترقی،ڈاکٹر طارق محمود کھٹانہ اس وقت کاہلیاں سیاہلیاں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔عرصہ دراز سے کاہلیاں سیاہلیاں میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دینے والے مشہور ڈاکٹر طارق محمود کھٹانہ گریڈ اٹھارہ سے ترقی پا کر گریڈ انیس میں چلے گئے ہیں جس پر بیول کے سینئر صحافی شفیق الرحمن وارثی،جہانگیر افضل،شیخ محمد اخلاق،وقاص الرحمن وارثی،شیخ ممراز،راجہ طارق ایوب،قاضی کلیم،راجہ صابر صدیقی ،ڈیلی قلم ڈاٹ کوم کے راجہ شوکت علی نے مبارکباد پیش کی اور شفیق الرحمن وارثی نے کہا کہ کہ ڈاکٹر طارق محمود کھٹانہ انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں انکی علاقے کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آپ ایک غریب پرور ہمدرد انسان کے علاوہ ایک بہترین معالج بھی ہیں لوگوں کی کثیر تعداد کے مطابق ڈاکٹر طارق جو بھی نسخہ تجویز کرتے ہیں فوراً شفا کا سبب بنتا ہے انکی موجودگی میں ہمیں راولپنڈی جیسے دوردراز شہر میں نہیں جانا پڑتا۔