پنڈی گھیب،لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے اندرون شہر والا روٹ بحال
پنڈی گھیب (نامہ نگار )لوکل ٹرانسپورٹ کے لیئے اندرون شہر والا روٹ بحال کرنے اور اس پر عملدرآمد کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس اور انچارج ٹریفک پولیس سب انسپکٹر محمد فیضان بھٹی سے اظہار تشکر ،علاقے کی معروف سماجی شخصیت نمبردار ظفر اقبال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ٹرانسپورٹر حضرات بیرون شہر والے روٹ کے ذریعے سواریوں کو کالج چوک پر ہی اتار دیتے جہاں پر کوئی مسافر خانہ موجود نہ ہونے کیساتھ شہر کے مختلف حصوں میں رہنے والے مسافروں کو اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑتے جبکہ رات کے وقت راولپنڈی سے واپس آنے والی سواریوں باالخصوص خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا عوامی مطالبے پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس نے لوکل ٹرانسپورٹ کے لیئے اندرون شہر کا روٹ بحال کروادیا ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں جبکہ انکے اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کروانے پر انچارج ٹریفک پولیس پنڈی گھیب سب انسپکٹر محمد فیضان بھٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیںجنہوںنے عوامی سہولت کے لیئے ہرممکن اقدامات اٹھائے ۔