شراب برآمد ،ملزم گرفتار
دینہ (نامہ نگار) ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ دینہ کے ایس آئی قمر سلطان نے دوران گشت ملزم محمد رشید ولد محمد شکیل سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی اور ملزم محمد رشید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔