دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چوروں نے معذور شخص کو بھی نہ بخشا
دینہ (نامہ نگار) دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل کے رہائشی معذور شخص سید عابد علی شاہ ولد سید امیر شاہ جو ایک چھوٹی دوکان چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا کہ نامعلوم چور دوکان کے تالے رات کی تاریکی میں توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان دودھ کے ڈبے ،سیگریٹ ،کریانہ کا سامان و نقدی اور لوگوں کے سلنے کے لئے آئے ہوئے قیمتی سوٹ لوٹ کر فرار ہو گئے ،مالک دوکان جب صبح آیا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور دوکان کا سامان غائب ہے ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر لی ۔