بیول میں آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ، عوام پر یشان
بیول (نامہ نگار)سونامی نے عوام کو روٹی سے بھی محروم کر دیا آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے لگا مزدور غریب دیہاڑی دار طبقہ ایک وقت کی روٹی کو ترسنے لگا بجلی پانی گیس پٹرول کے بعد آٹا کے بحران نے غریب طبقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 30,35روپے فی کلو فروخت ہونیوالا آٹا یکدم 70روپے فروخت ہونے لگاجس سے غریب افراد مایوس ہو گئے حکومت صرف زبانی دعوے کر رہی ہے اور اخباری اشتہار تک حکم چلائے جا رہے ہیں لیکن عملا کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ۔
ہے اور دن بدن مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور واویلا مچا رہے ہیں لیکن اب انکے چولہے تک ٹھنڈے کر دئیے اور بچے فاقوں مرنے لگے ہیں بیول اور گردونواح کی آبادی کی اکثریت مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ پر مشتمل ہے جو روزانہ دوتین کلو آٹا خریدتے ہیں اب انکے لیے دوتین کلو آٹا خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے حکومت فوری طور پر آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔