سردار سید ریاض حسین شاہ کیساتھ رشتہ عزت واحترام کا ہے ، ربنواز گجر خانی
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)معروف کاروباری شخصیت راجہ ربنواز گجر خانی نے کہا ہے کہ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ،سابق ناظم ٹیکسلا ،اتحا د بین المسلمین کے داعی سردار سید ریاض حسین شاہ کیساتھ ہمارا تعلق اوررشتہ عزت واحترام گذشتہ چا لیس سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے، آج میرے اورمیرے خاندان کے جتنے افرادہیں،ان سب پر سردارریاض حسین شاہ کی خصوصی شفقتوںکاسایہ چلا آرہاہے،انہوںنے کہاکہ ریاض حسین شاہ کی مد برانہ سوچ اورسرپرستانہ شفقت کے باعث زندگی کے تمام زینے کامیابی کیساتھ طے کیئے جارہا ہو ں،اورہم اپنی تمام برادری خاندان سمیت سردار سید ریاض حسین شاہ کی خدمات اورمعاونت کواپنی زندگی کیلئے لازم وملزوم سمجھتے ہیں،ہم ٹیکسلاکے سادا ت سردارگھرانے کی مشاورت سے فیصلے کرتے آ ئے ہیں،اورآئندہ بھی ہم ریاض حسین شاہ کے فیصلو ںکی پاسداری کرینگے،ان خیالات کاا ظہا را نہو ں نے شاہ ولی ہاوس ٹیکسلامیں سردار سید محمد علی شا ہ، سردار سید عمران علی شاہ اورسیدمجتبی حیدرشاہ کی جانب سے دی گئی خصوصی دعوت میںشرکت کے بعدا خبار ی نمائندوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،راجہ ربنواز گجر خانی نے کہا کہ میرا اور میرے خاندان کا تعلق شا ہ ولی ہائوس سے ذاتی مفادات اوراغراض سے پاک صاف ہے۔