Waqt News
Thursday | January 21, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ڈزنی لینڈ پیرس 2اپریل سے دوبارہ کھولا جائے گا
  • سی این جی لائسنس پر عائد 12 سالہ پابندی ختم
  • انڈونیشیا،سب سے زیادہ فعال آتش فشاں پھٹ گیا
  • جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا
  • چین میں نئے قمری سال کے موقع پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ریاستِ مدینہ کا معاشی نظام

Jan 22, 2020 8:11 AM, January 22, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ریاستِ مدینہ کا معاشی نظام

بنی نوع انسان کی زیادہ تر پریشانیوں کا تعلق معیشت سے ہے کیونکہ رائج الوقت نظام ہائے معیشت کی بنیاد سود اور استحصال پر ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ محض سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک مدبر تھے اور قومی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر ان کی گہری نگاہ تھی۔ یکم جولائی1948ء کو سٹیٹ بنک آف پاکستان کے افتتاح کے موقع پر ان کا خطاب قابل مطالعہ ہے۔ جب بنک کے اولین گورنر زاہد حسین نے اپنی تقریر میں کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایک ’’مجلس تحقیق‘‘ تشکیل دی ہے تاکہ پاکستان کے معاشی نظام کے رہنما اصولوں کا تعین کیا جاسکے تو اپنے صدارتی خطاب میں قائداعظمؒ نے اس پر کچھ اس طرح اظہار خیال کیا: ’’میں اشتیاق اور دلچسپی سے معلوم کرتا رہوں گا کہ آپ کی ’’مجلس تحقیق‘‘ بنک کاری کے ایسے طریقے کیونکر وضع و اختیار کرتی ہے جو معاشرتی اور اقتصادی زندگی کے اسلامی تصورات کے مطابق ہوں۔ مغرب کے معاشی نظام نے انسانیت کے لئے لاینحل مسائل پیدا کردیئے ہیں اور اکثر لوگوں کی یہ رائے ہے کہ مغرب کو اُس تباہی سے کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے جو مغرب کی وجہ سے دنیا کے سر پر منڈلا رہی ہے۔ مغربی نظام افرادِ انسانی کے مابین انصاف کرنے اور بین الاقوامی میدان میں آویزش اور چپقلش دُور کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ گزشتہ نصف صدی میں ہونے والی دو عظیم جنگوں کی ذمہ داری سراسرمغرب پر عائد ہوتی ہے۔ مغربی دنیا صنعتی قابلیت اور مشینوں کی دولت کے زبردست فوائد رکھنے کے باوجود انسانی تاریخ کے بدترین باطنی بحران میں مبتلا ہے۔ اگر ہم نے مغرب کا معاشی نظریہ اور نظام اختیار کیا تو عوام کی پُرسکون خوشحالی حاصل کرنے کے اپنے نصب العین میں ہمیں کوئی مدد نہ ملے گی۔اپنی تقدیر ہمیں اپنے منفرد انداز میں بنانی پڑے گی۔ ہمیں دنیا کے سامنے ایک مثالی معاشی نظام پیش کرنا ہے جو انسانی مساوات اور معاشرتی انصاف کے سچے اسلامی تصورات پر قائم ہو۔ ایسا نظام پیش کرکے گویا ہم مسلمانوں کی حیثیت میں اپنا فرض انجام دیں گے۔ انسانیت کو سچے اور صحیح امن کا پیغام دیں گے کہ صرف ایسا امن ہی انسانیت کو جنگ کی ہولناکی سے بچا سکتا ہے۔ صرف ایسا امن ہی بنی نوع انسان کی خوشی اور خوش حالی کا امین و محافظ ہوسکتا ہے۔‘‘

کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں

درحقیقت آپ پاکستان میں ایک ایسا نظام حکومت تشکیل دینا چاہتے تھے جو حضرت عمر فاروقؓ کے دورِ حکومت کی خوبیوں کا حامل ہو۔ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فکر و عمل پر حضور پاکؐ کے اسوۂ حسنہ کی گہری چھاپ تھی اور آپ پاکستان کو حضور اقدسﷺ کاروحانی فیضان سمجھتے تھے۔ اس لئے آپ کی خواہش تھی کہ اس مملکت کے نظام ہائے سیاست‘ معیشت اور معاشرت دین اسلام کے احکامات و تعلیمات پر استوار کئے جائیں۔صد افسوس! ہم ان کے تصورات کو عملی جامہ نہ پہنا سکے اور ابھی تک نت نئے تجربات میں مصروف ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان وطن عزیز کو ریاست مدینہ کے قالب میں ڈھالنا چاہتے ہیں اور بار بار اس عزم کا اعادہ بھی کررہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسی کتاب منظر عام پر آئی ہے جس کا عنوان ’’7th Century - MADINA ECONOMICS....The First Economic System of the Mankindہے۔یہ کتاب ریاست مدینہ کے معاشی پہلو پر سیر حاصل روشنی ڈالتی ہے اور اتنے مستند تاریخی حوالہ جات سے مزین ہے کہ ہر وہ شخص جو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو بروئے کار آتا دیکھنے کا آرزو مند ہے‘ اسے اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ چونکہ اول روز سے پاکستان کو ایک جدید اسلامی‘ جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کا داعی ہے‘ لہٰذااس کتاب کے مصنف محمد منیر احمد کو اپنے تھنک ٹینک ’’ایوانِ قائداعظمؒ فورم‘‘ کی آٹھویں نشست میں مدعو اور اہل علم و دانش نیز نسل نو کے نمائندوں کو شریک محفل کیا۔ ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون لاہور میں منعقدہ اس نشست کا موضوع ’’ریاست مدینہ کا معاشی نظام‘‘تھا جس کی صدارت

ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات، 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض فورم کی کنوینر بیگم مہناز رفیع نے انجام دیے۔ اس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید‘ کرنل (ر) مظہر مقصودراٹھور‘ قیوم نظامی‘ اسد اعجاز‘ بیگم صفیہ اسحق اور خالد اللہ خان بھی موجود تھے۔ محمد منیر احمد معاشی امور کے معروف محقق ہیں اور 30سال سے زائد عرصہ تک سٹیٹ بنک آف پاکستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ نے ترقی یافتہ دنیا کے نظام ہائے معیشت اور دین اسلام کے پیش کردہ معاشی نظریات کا بنظر غائر مطالعہ کیا ہے۔ اُنہوں نے ملٹی میڈیا کی مدد سے پریزنٹیشن دی اور کہا کہ اگر گوگل پر سرچ کریں تو اس کے مطابق دنیا میں صرف دوہی معاشی نظام ہیں: سرمایہ دارانہ اور اشتراکیت۔ یہ ہماری غفلت ہے کہ اس طرف توجہ نہیں دے رہے اور ریاستِ مدینہ کے معاشی نظام کے بارے عوام الناس اور مغربی دنیا کو آگاہ نہیں کررہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ مغربی ماہرین معاشیات کے نزدیک اسلام کے پاس کوئی معاشی نظام نہیں ہے مگر 2003ء میں Idahoیونیورسٹی امریکہ کے پروفیسر ایس ایم غضنفر‘ 2013ء میں ملائشیا کے ڈاکٹر مراد سیزاکا اور 2014ء میں جرمن سکالر بینیڈکٹ کوہلر نے اسلام کے معاشی نظام پر کتابیں لکھ کر دنیا کو اس کے اوصاف سے روشناس کرایا۔ مؤخر الذکر مصنف نے حضور پاکؐ کو دنیا کے اولین معیشت دان قرار دیا۔ علامہ محمد اقبالؒ کی شاعری اور نثر میں بھی ایسے معاشی نکات ملتے ہیں جن کی بنیاد اسلام پر ہے۔ محمد منیر احمد کا کہنا تھا کہ جب آپؐ نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو سب سے پہلے مسجد اور پھر ایک بہت بڑے خیمے میں اکنامک انٹرپرائزکے طور پر مارکیٹ قائم کی۔ آپؐ نے تجارت پر کوئی ٹیکس عائد نہ کیا۔ آپؐ نے سچے تاجر کا رتبہ شہداء اور صالحین کے برابر قرار دیا۔ ایک بار مدینہ منورہ میں قحط پڑ گیاجس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔تاجر حضرات آپؐ کے پاس تشریف لائے تاکہ آپؐ قیمتوں کا تعین کردیں۔ آپؐ نے قیمتوں کا تعین کرنے کے بجائے اسے مارکیٹ پر چھوڑ دیا کہ وہاں قیمت کا تعین ہو۔ اسے آج مارکیٹ بیسڈ معیشت Market Based Economyکہتے ہیںجس کا تصور آپؐ نے آج سے ساڑھے چودہ سو برس قبل ہی دے دیا تھا۔ آپؐ نے مارکیٹ سے باہر جا کر خریدوفروخت پر پابندی لگا دی۔ آپؐ نے سود کے لین دین جھوٹ‘لوٹ کھسوٹ اور ملاوٹ جیسی قباحتوں کا قلع قمع کردیا اور اشیاء پیدا کرنے والوں کو مڈل مین کے استحصال سے نجات دلادی۔ محمد منیر احمد نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سال 2020ء کو ’’ریاستِ مدینہ کے معاشی نظام کا سال‘‘ قرار دے اور جس ترتیب سے حضور پاکؐ نے مدینہ المنورہ میں معاشی نظام نافذ کیا تھا‘ اس کی پیروی کرے۔

وزیراعلیٰ کی ذیر صدارت اجلاس: یو ایس ایڈ کے 21اسکول پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کو دینے کی منظوری

نشست میں نظریۂ پاکستان فورم سیالکوٹ کے صدر اور معروف کاروباری شخصیت اسد اعجاز نے بھی اپنے کمیونٹی بیسڈ پراجیکٹ کے بارے آگاہ کیا جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت کامیاب اورروز بروز ترقی کررہا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی روح یہ ہے کہ جو لوگ خوش حال ہیں‘ وہ کمزور طبقات کو معاشی لحاظ سے اوپر اٹھانے میں کردار ادا کریں۔ الحمدللہ! صرف بیس ہزار روپے سے شروع کئے جانے والے اس منصوبے کا ٹرن اوور اب تین کروڑ روپے سالانہ تک جاپہنچا ہے۔ اس وقت پراجیکٹ کے دفتر میں 20نوجوانوں کو روز گار میسر ہے جبکہ 70دیہی خاندانوں کی آمدن میں اچھا خاصا اضافہ ہوچکا ہے۔ ہم دیہات سے خالص دودھ اکٹھا کرتے ہیں اور اسے شہر میں فروخت کرکے اس سے حاصل شدہ آمدن کو عام آدمی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتے ہیں۔ مستقبل میں اسے سبزیوں‘ پھلوں اور بعدازاں اناج تک وسعت دی جائے گی۔

جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

شاہد رشید نے کہا کہ محمد منیر احمد نے یہ کتاب لکھ کر دراصل قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مشن کو آگے بڑھایا ہے اور اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے بہت جلد اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی منعقد کی جائے گی۔ نشست کے اختتام پر مصنف نے پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کو اپنی کتاب پیش کی۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نعیم احمد


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • کرونا کی وجہ سے اٹلی میں تعلیمی نظام ٹھپ ہونے کا خدشہ

    Mar 05, 2020 | 09:49
  • معاشی ترقی کیلئے توانائی سیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے،عمر ...

    Dec 07, 2020 | 16:53
  • مکہ اور مدینہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    Nov 21, 2020 | 16:39
  • مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا:کیپٹن صفدر

    Oct 31, 2020 | 14:21
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ڈزنی لینڈ پیرس 2اپریل سے دوبارہ کھولا جائے گا

    Jan 21, 2021 | 17:12
  • سی این جی لائسنس پر عائد 12 سالہ پابندی ختم

    Jan 21, 2021 | 17:11
  • انڈونیشیا،سب سے زیادہ فعال آتش فشاں پھٹ گیا

    Jan 21, 2021 | 16:59
  • جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب ...

    Jan 21, 2021 | 16:48
  • چین میں نئے قمری سال کے موقع پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ...

    Jan 21, 2021 | 16:38
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • 1

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 2

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 3

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 4

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 5

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 1

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ناا ہلیوں کی ادائیگیاں

    Jan 21, 2021
  • داخلی سلامتی کا چیلنج اور سیاسی قیادت کی ذمہ ...

    Jan 21, 2021
  • میں ہارا نہیں ہرایا گیا ہوں…!

    Jan 21, 2021
  • 2020… 85مسلمان 6عیسائی لو جہاد کا شکار

    Jan 21, 2021
  •  آئین کے ہوتے ہوئے ملک بند گلی میں

    Jan 21, 2021
  • گودام ہی نہیں امرا کے خزانے بھی لوٹیں

    Jan 21, 2021
  • کہانی ختم ہونے کو ہے 

    Jan 21, 2021
  •  کب کوئی بلا صرف دعائوں سے ٹلی ہے

    Jan 21, 2021
  • وزیرستان کی عورت

    Jan 21, 2021
  •  تحریک تحفظ ختم نبوت کے سربراہ …علامہ ...

    Jan 21, 2021
  • 1

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 2

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 3

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • 4

    بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام

  • 5

    دل ۔۔۔ انسانی جسم کا اہم عضو

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 2

    جذبہء محبت

  • 3

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 4

    صبر 

  • 5

    خدادادقوت

  • 1

    اشتیاق نگاہیں

  • 2

    عوام 

  • 3

    ثقافت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    مایوسی 

  • 3

    انقلاب

  • 4

    اسلام 

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر ...

  • 2

    ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی جمہوریت ہے, نسلی تعصب دوبارہ ...

  • 3

     کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5ارب سے زائد نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، عثمان ڈار

  • 4

    ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں بھی کورونا کو چائنا وائرس قرار دیدیا

  • 5

    جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں این آر او نہیں دوں گا: ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group