فیکٹری ایریا اوررائیونڈ میں ملزمان کی فائرنگ،2افراد ابدی نیند سو گئے
لاہور+رائے ونڈ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا اور رائیونڈ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق رائیونڈ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 45سالہ شوکت مغل نامی شہری کو اسکے رشتے دار بلال نے فائرنگ سے قتل کیا ۔ مقتول شوکت مغل کے بڑے بھائی محمد رمضان نے بتایا وہ اور اس کا بھائی شوکت مغل اپنے داماد عطاء الرحمن ہمارے بہنوئی اصغر انجم کے ساتھ اکٹھے اس کی مانگا روڈ ہارڈ ویئر کی دکان پرآرہے تھے کہ سندرروڈ سے ملحقہ گلی کاشف اسماعیل والی میں ناکہ لگائے ہمارے کزن بلال اور دو نامعلوم افراد نے اچانک ہم پر فائرنگ کردی اور ایک گولی شوکت کی کنپٹی پر لگی جس کے نتیجہ میں شوکت علی موقع پر دم توڑ گیاجبکہ دوسری جانب فیکٹری ایریا کی حدود میں ایک گھر میں 22سالہ نوجوان فائر لگنے سے پرسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔پولیس نے حیدر نامی نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم کے خلاف درج کر لیا ہے۔