بادامی باغ کے علاقے میں 65سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق
لاہور(نمائندہ خصوصی)بادامی باغ کے علاقہ میں65 سالہ شخص پرا سرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں ایک شخص کو بہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہ دم توڑ چکا تھا۔متوفی کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔