ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے چارج سنبھال لیا
لاہور (نامہ نگار)نئی تعینات ہونے والی ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ عائشہ بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جدید ساز وسامان سے لیس ترکش تربیت یافتہ فورس میں پوسٹنگ باعث فخر ہے۔ میری تمام تر توجہ فورس کیلئے مزید سہولیات اور انکے مسائل کے حل پر مرکوز ہو گی۔