Waqt News
Monday | January 25, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • مولانا فضل الرحمان بند گلی میں جا رہے ہیں وہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے:شیخ رشید
  • اپوزیشن کو اندازہ نہیں مقابلہ عمران خان سے ہے، چالوں‌کے باوجوداین آر او نہیں ملے گا: شہباز گل
  • گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلی کا فیصلہ
  • تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، بلاول وزیراعظم کوسلیکٹڈ کہنا بند کر دیں: شاہ محمود
  • جنوبی افریقہ کیخلاف17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

نواز لیگ،پی پی پی اور فیصل وائوڈا

Jan 22, 2020 7:30 AM, January 22, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نواز لیگ،پی پی پی اور فیصل وائوڈا

فیصل وائوڈا کو سزاملنی ہی چاہئے تھی اس کا جرم معمولی نہیں۔ آج کے دور میں سب کے سامنے سچ بول دینا اور پھر ایک ٹی وی کے پروگرام میں سچ اس کھلے انداز میں بے دھڑک بیان کردینا۔ بلاشبہ ایسا جرم ہے جس کی معافی ممکن نہیں۔منافقت کو بے نقاب کرنا ووٹ کو عزت دینے کے نعرے لگانے والے جب زبان سے پھر جائیں خلائی مخلوق کی اصطلاح نکالنے والے جناب نوازشریف اچانک پینترا بدل لیں تو ’’سچ‘‘ کی سر عام رونمائی سے اخلاقیات کا جنازہ تو نکلے گا۔ یہی کچھ بھائی قمر الزماں کائرہ کو بھی بھگتنا پڑا۔ پیپلز پارٹی میں رہتے ہوئے بھی مرقع اخلاق و تہذیب حاجی اصغر کائرہ سے خاندانی مراسم کے سلسلے کبھی کا فراموش کرچکا ہوں لیکن ممریز خان صاحب کی شفقت اور عنایت نے قمرالزماں کائرہ سے تعلق کی نئی جہتیں روشناس کرادی ہیں شریف خاندان کے با ادب کھڑے دونوںاطراف قطار اندر قطار جی حضوری کرتے احباب۔ شرلاک ہولمز کے جاسوسی کردار کی مانند بڑے بھائی جان کے پیچھے شہبازشریف صاحب کی ڈرامائی ’اینٹری‘ اور پراسرار انداز میں ‘آنیاں جانیاں‘، یہ چلتا پھرتا جاسوسی ناول ہے، جو عمران سیریز سے بھی زیادہ دلچسپ ہے۔

 شہری دوران سفر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں ، ایس ایس پی آپریشنز

فیصل وائوڈا کے منہ کی کنڈی جلدی کھل جاتی ہے۔ دروازہ کھل جائے تو اندر جو نکلتا ہے، وہ باہر والوں کو برداشت نہیں ہوتا۔ فیصل وائوڈا کو لعن طعن کرنے میں مصروف فنکاروں کو توفیق نہ ہوئی کہ سچ بول نہیں سکتے تو کم ازکم سچ سن لینے کی جرأت ہی دکھادیتے۔ اگر سچ سْن لینے کی جرات نہیں تو کم ازکم اس سچ کو توڑ مروڑ کر کسی اور جامے اور پاجامے میں فٹ کرنے کی حماقت کیوں کرتے رہے؟ ارے بھئی سچ پورا سچ ہوتا ہے، اس میں اپنی سہولت کا ’ لْچ‘ نہیں ہوتا۔ سچ پورا نہ بولا جائے تو وہ بھی دراصل ’جھوٹ‘ ہی ہوتا ہے۔

پاکستانی سائنس دانوں نے ممباسہ گھاس متعارف کرائی 

اصل بات یہ ہے کہ سچ نہ مسلم لیگ (ن) سْن پائی۔ یہی وجہ ہے کہ وفاشعار سینیٹر پرویز رشید نے بھی شاعری میں مرجانے کی دعا مانگ لی۔ حالانکہ ہم ان کی زندگی کی دعا مانگتے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے جس عجلت میں میڈیا کے بدلحاظ رپورٹروں کی پھبتیاں سہتے آگے بڑھ گئے، یہ ان کے مزاج کے مطابق نہیں۔ کسی شاعر کی مترنم آواز میں سنائی جانے والی غزل کی مانند۔۔ وہ جب چلتے ہیں تو ان کے قدم۔۔ خماربارہ بنکوی کے مدھر مصرعوں کی مانند ہوتے ہیں۔ لیکن اس روز ان کا انداز بتارہا تھا کہ سینیٹر پرویز رشید کو قیادت کی یہ سودے بازی برداشت نہیں ہوئی۔ شاید پہلی بار فیصل وائوڈا کی بات سینیٹر پرویز رشید کو دل سے بہت اچھی لگی ہوگی لیکن وہ اس کی داد دینا بھی چاہے تو دے نہیں سکے گا۔

  مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول 

پہلی بار رانا ثناء اللہ کو بھی فیصل وائوڈا اچھا لگا ہوگا۔ اس نے وہ بات کس بے باکی سے سرمحفل کہہ دی جسے سب چھپا رہے تھے۔ رانا ثناء اللہ ذہین سیاسی کارکن ہے۔ وہ پینترا بدلنے کے ماہر ہیں۔ انہوں نے خواجہ آصف کی طرح ’’قائد کے حکم‘‘ کی ’چائے میں لسی‘ نہیں ملائی بلکہ سیدھی بات کہی کہ ہمارے کارکن اس پر ناراض ہیں۔ ان سے بات کرنا ہوگی۔

سینیٹر رضاربانی ایک روز پہلے تک پریس کانفرنس کرکے عجیب عجیب قانونی گتھیاں بیان کررہے تھے۔ پیچیدہ آئینی طریقہ کار کی پیش گوئیاں کر رہے تھے۔ پی پی پی کی آئین اور قانون سے وابستگی کی تابناک تاریخ سمجھانے میں ’کھپ‘ رہے تھے لیکن پھر نہ ان کی آئینی وقانونی گتھیاں کہیں دکھائی دیں اور نہ ہی وہ خود ہی کہیں نظرآئے۔ ان سے تو فیصل وائوڈا اچھا نکلا کہ ٹی وی پروگرام میں جاکر اس نے سچ بول دیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کاشہر کے پانچ تھانوں کا دورہ 

دراصل یہ وہ آئینہ تھا جو فیصل وائوڈا نے پوری دنیا کے سامنے مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کو دکھایا۔ اس آئینے میں اپنی صورت دیکھ کر برداشت نہیں ہوئی۔ فیصل وائوڈا نے بالکل وہی کام کردیا جو مرزا غالب نے اپنی طرح میں فرمایا تھا…ع

آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے

غالب کو سچ بولنے کے اثرات کا چونکہ علم تھا، اس لئے انہوں نے اسی کلام میں شاعرانہ انداز میں نصیحت بھی کی ہے …؎

غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے

ایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے

موجودہ حالات میں یہ نصیحت ظفراقبال کی طرف سے فیصل وائوڈا کو ہے کہ ’سچ بولا ہے تو اس پر قائم بھی رہو واڈا‘ ورنہ تو جھوٹ بولنے والوں کو ہی ’صاحب کردار‘ ہونے کی نصیحت ہوئی۔

  وفاقی پولیس کے مختلف تھانوں ریسکیو15 میں 46 پولیس اہلکار تبدیل

اب واڈا کے خلاف ایک زمانہ اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔زمانے کے انداز کیسے بدل گئے ہیں، اس ایک واقعہ نے ہمیں خوب سمجھایا ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ زمانہ بالکل بھی نہیں بدلا۔ سچ کہنے پر پہلے بھی ایسے ہی سزا ملا کرتی تھی اور آج بھی چلن بدلا نہیں۔ صرف چہرے اور کردار ہی تو بدلے ہیں۔ پہلے بھی سچ بولنے پر لعن طعن ہوتی، برا بھلا کہاجاتا، سولی چڑھاتے، یا پھر زہر کا پیالا پینے کا عذاب جھیلنا پڑتا، آج جدید زمانہ ہے، آج زہر کے پیالے کی جگہ پیمرا کے حکم نامے نے لے لی ہے۔بوٹ سے شروع ہونے والی یہ کہانی اب سوشل میڈیا پر فیصل واڈا کے مختلف انداز میں اڑائے جانے والے تمسخر میں تبدیل ہوچکی ہے۔ پیمرا نے فوری کارروائی دکھائی۔ فوری دوصفحات کا ایک حکمنامہ صادر ہوا جس میں اینکرپر تمام نزلہ گرا دیاگیا۔ ہر جملے اور لفظ کو اس انداز سے اینٹ کے ساتھ اینٹ کی طرح جوڑا کہ ملبہ اینکر پرہی گرے۔

کہتے ہیں سچ بڑا ہی کڑوا ہوتا ہے۔ جنہوں نے چکھا ہی نہیں انہیں کیا معلوم زہر کی طرح ہوتا ہے یا نیم کی طرح۔ بابا بلھے شاہ فرماتے ہیں …؎

جھوٹھ آکھاں تے کجھ بچدا اے

سچ آکھیاں بھامبڑ مچدا اے

جی دوہاں گلاں توں جچدا اے

جچ جچ کے جہوا کہندی اے

منہ آئی بات نہ رہندی اے

جس پایا بھیت قلندر دا

راہ کھوجیا اپنے اندر دا

اوہ واسی ہے سکھ مندر دا

جتھے کوئی نہ چڑھدی لیہندی اے۔

منہ آئی بات نہ رہندی اے

اے شاہ عقل توں آیا کر

سانوں ادب اداب سکھایا کر

میں جھوٹھی نوں سمجھایا کر

جو مورکھ ماہنوں کہندی اے

منہ آئی بات نہ رہندی اے

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اسلم خان....چوپال

محمد اسلم خان....چوپال


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • کراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ...

    May 22, 2020 | 15:07
  • پی ڈی ایم سیاست کر کے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم

    Nov 21, 2020 | 12:34
  • پی آئی اے کے طیارہ میں سوار مسافروں کے نام کی تفصیلات جاری ...

    May 22, 2020 | 16:38
  • پیپلزپارٹی پارٹی جیت گئی، پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی: شیخ ...

    Jan 02, 2021 | 11:15
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • مولانا فضل الرحمان بند گلی میں جا رہے ہیں وہ ہاتھ ملتے رہ ...

    Jan 24, 2021 | 16:05
  • اپوزیشن کو اندازہ نہیں مقابلہ عمران خان سے ہے، چالوں‌کے ...

    Jan 24, 2021 | 15:55
  • گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلی کا فیصلہ

    Jan 24, 2021 | 15:42
  • تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، بلاول وزیراعظم کوسلیکٹڈ ...

    Jan 24, 2021 | 15:38
  • جنوبی افریقہ کیخلاف17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    Jan 24, 2021 | 15:26
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’’عیسیٰ ابنِ مریمؑ نُوں ، کد تِیکر ، میں ...

    Jan 24, 2021
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • 1

    عوام کو دل خوش کن رپورٹوں کی نہیں‘ مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے

  • 2

    آرمی چیف سے  امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • 3

    مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے  جنرل اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

  • 4

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 5

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 1

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ریکو ڈک کیس۔ پاکستان کو 6ارب ڈالر جرمانہ

    Jan 24, 2021
  • مہنگائی کا جن قابو کریں

    Jan 24, 2021
  • حقیقی احتساب کا خواب … !! 

    Jan 24, 2021
  •  براڈشیٹ اور فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات 

    Jan 24, 2021
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  •  استحکام پاکستان 

    Jan 24, 2021
  •  پی سی سی سی ، ایپٹما اور وزیر اعظم کا اعلان کردہ ...

    Jan 24, 2021
  • تعلیم کا عالمی دن

    Jan 24, 2021
  • کریمہ بلوچ ، انسانی حقوق کی کارکن یا دہشت گرد؟

    Jan 24, 2021
  • ریڈیوپاکستان کی اہمیت … نہ جانیں سیاست دان نہ ...

    Jan 24, 2021
  • 1

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • 2

    اسلامی تاریخی ورثہ کی حفاظت کی جائے

  • 3

    پاکستانی طرز سیاست کی جنگ 

  • 4

    بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

  • 5

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 2

    ایثارووفاء

  • 3

    دعوت وتربیت 

  • 4

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 5

    جذبہء محبت

  • 1

    حمایت

  • 2

    امید 

  • 3

    زندگی

  • 4

    پوچھتا 

  • 5

    اعتماد

  • 1

    لذت

  • 2

    یورپی 

  • 3

    غضب

  • 4

    آج 

  • 5

    گنگا

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    لاہور:ضلعی انتظامیہ کا کھوکھر پیلس میں آپریشن، 13 دکانیں اورعارضی جھونپڑیاں مسمار

  • 2

    بھارتی یوم جمہوریہ سے 2 دن پہلے دلی میں پاکستان زندہ باد کےنعرے ، 6 افراد گرفتار

  • 3

    اپوزیشن قیادت تاحیات نااہلی اور عمرقید سے بچ گئی تو غنیمت ہوگی:فواد چوہدری

  • 4

    بزدار صاحب پنجاب نہیں، آپ کے رشتے دار اور فرنٹ مین ترقی کر رہے ہیں: عظمی بخاری

  • 5

    سرینگر: شہید نوجوانوں کے والدین کی دہائی عالمی میڈیا تک پہنچ گئی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group