موضع گگن پی پی 10 کا مسئلہ
مکری :موضع گگن حلقہ پی پی 10 راولپنڈ ی کا ایک بڑا گاؤں ہے اس وقت حلقہ صوبائی نمائندگی سے محروم ہے جبکہ این اے 59 سے غلام سرورخان تحریک انصاف کی ٹکٹ پرکامیاب ہوئے جو آج کل کابینہ کا حصہ ہیں ۔گگن کی آبادی میں گندے پانی کابہت بڑا جوہڑین گیا ہے جوانسانی بیماریوں کا باعث ہے آجکل ملک بھر میں ڈینگی کی وبا زور پر ہے۔ نمازی جب گھر سے نکلتے ہیں تو اس گندے ناپاک جوہڑ کا پانی کپڑے ناپاک بنا دیتے ہیں اس لیے جناب غلام سرورخان وفاقی وزیر سے درخواست ہے موضع گگن میں معروف سڑک کے کنارے گندے پانی کے نکاس کا انتظام کریں ( این کے کلفام 0301-5054700 )