قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کے تین ماہ میں سمری ٹرائل کو مطالبہ کر دیا گیا قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئی دس وردی اور چھ وردی کے بغیر اہلکاروں کے خلاف فوجداری دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اجلاس کے آغاز میں آگاہ کیا کہ دفعہ 302کے تحت ساہیوال واقعہ کا 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تمام کو گرفتار کر لیا گیا ہے دس وردی والے چھ وردی کے بغیر اہلکار شامل ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن رائے مرزا اقبال نے مطالبہ کیا کہ تین ماہ میں سمری ٹرائل کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے انصاف ہوتے نظر آنا چاہیے عوام میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے پولیس سربراہ کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے مسلم لیگ ن کے رکن چودھری محمد اشرف نے کہا کہ سانحہ ساہیوال قیامت تک نہیں بُھلایا جا سکے گا سی ٹی ڈی قاتل اور ڈاکو بن گئی ہے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے کیونکہ آئین شہریوں کے جان مال عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب کے چار وزراء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتولین کو داعش کا ساتھی بتایا اور پے در پے بیانات آئے گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا پاکستان واحد ملک ہے جہاں بچے بھی ہمارے ادارے کو دہشتگرد نظر آتے ہیں دنیا کا انوکھا واقعہ ہے کہ 5,7,10,13سال کے بچے دہشتگرد ہیں کیا کوئی حکومت دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے کیونکہ وزیراعلی پنجاب نے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے اگر گاڑی کے مقتولین دہشتگرد تھے تو حکومتی امداد کیوں دی جا رہی ہے حکومت کے نزدیک تو یہ دہشتگرد تھے وزیر اعلی سی ٹی ڈی اور وزراء کے بیانات میں کھلا تضاد پایا جا تا ہے حکومت ذمہ داری قبول کرے راستوں میں لوگوں کو پکڑ کر بچوں سمیت دہشتگرد قرار دے کر قتل کیا جا رہا ہے وزیر اعلی وزراء کس کا بیان درست ہے انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے کس نے غلط انفارمیشن دی کون اس غلط انفارمیشن کا ذمہ دار ہے پوری قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کہ پارلیمینٹ اسکی تحقیقات کرے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے پارلیمینٹ کو مداخلت کرنی پڑے گی اور صرف سنجیدگی سے ہی پارلیمینٹ میں ہی اس پر بات ہو رہی ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی جائے ڈاکٹر شہناز بلوچ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں کہا گیا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسان کا قتل ہے۔ سب نے ملکر تباہی کی ہے لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں اور ہم ایوان میں آپس میں لڑ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن سیف الرحمان نے کہاکہ سانحہ ساہیوال حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے شمالی وزیر ستان کے واقعہ کی بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں ایسے واقعات کیوں ہو رہے ہیں سندھ میں رائو انوار کے ریکارڈ پر 444نوجوانوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کرنے نوجوانوں کے ہاتھوں کو باندھ کر موت کے گھاٹ اتارنے کی کاروائیاں موجود ہیں ایک رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس میں 168پولیس افسران و اہلکاروں کا مجرمانہ ریکارڈ ہے مرضی سے تھانے لیتے ہیں جعلی پولیس مقابلے ہوتے ہیں رائو انوار نعشیں دینے کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے تین لاکھ روپے رشوت لیتا تھا رائو انوار کو پالنے والے کون ہیں کس نے اسے بہادر بچہ قرار دیا اور اب وہ ثابت کر رہا ہے کہ کوئی اسکو ہتھکڑی نہیں لگا سکتا کوئی اسے سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیج سکتا ساہیوال جیسے واقعہ کی روک تھام کے لیے رائو انوار جیسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنانا ہو گا بزنس تائیکون اس کا سرپرست ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ رائو انوار کے جرائم اثاثوں اور جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے رائو انوار نے معصوم بچوں کو قتل کیا ہے متاثرین کو انصاف نہیں ملتا تو محرومی پھیلے گی نئے دہشتگرد پیدا ہوتے نظر آئیں گے رائو انوار جیسے درندوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالا جائے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024