وزیراعظم عمران خان دیوان امیری پہنچ گئے, امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات
وزیر اعظم پاکستان عمران خان دیوان امیری پہنچ گئے .دیوان امیری پہنچنے پر امیرقطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ان کا پر تپاک استقبال کیا. دیوان امیری دوحہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد. وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دیوان امیری میں امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات.. وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر بھی ملاقات میں موجود ہیں.