پاکستان نیوی لاجسٹک کمانڈ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا پی این ڈاکیارڈ,کراچی میں انعقاد:ترجمان پاک بحریہ
پاکستان نیوی لاجسٹک کمانڈ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا پی این ڈاکیارڈ,کراچی میں انعقاد، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے،وائس چیف آف نیول اسٹاف کا کہنا تھا کہ لاجسٹک کمانڈ پاک بحریہ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے اور اپنی ذمہ داریاں بہ احسن و خوبی انجام دے رہی ہے،ہمارے بحری بیڑے میں نئے جہازوں کی شمولیت سے لاجسٹک کمانڈ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگا، وائس ایڈمرل کلیم شوکت کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں عالمی طاقتوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث ہمیں ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے، ترجمان پاک بحریہ کے ،مطابق کمانڈر لاجسٹکس رئیر ایڈمرل عدنان خالق نے تقریب میں لاجسٹک کمانڈ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا،مہمان خصوصی نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔