جرمن سفیرمارٹن کوبلرنے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پرتعریف کرتے ہوئے کہا کہ نہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے،میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اہل خانہ کوتحفہ بھیجا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ کی ساکھ تیزی سے بڑھنے لگی عام شہری ہی نہیں غیر ملکی سفارتکار بھی سامان کی رسیل کیلئے پاکستان پوسٹ استعمال کرنے لگے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پاکستان پوسٹ کی خدمات پربھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اہل خانہ کوتحفہ بھیجا ہے اورنہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے۔جرمن سفیرنے ڈاک خانے پرعمدہ سہولیات اوردوستانہ ملازمین فراہم کرنے پروفاقی وزیرمراد سعید کی تعریف کی اورشکریہ بھی ادا کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024