سیکورٹی اینڈایکسچینج کمیشن میں ادارے کی خواتین کی صحت بارے سیمینار
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)سیکورٹی اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان میںادارے کی خواتین کی صحت کے حوالے سے سیمینار منعقدکیا جس کا عنوان’’ وٹامن ڈی تھری ہماری صحت کے لیے ضروری ہے‘‘ تھا، ڈاکٹر نازیہ اسحاق اسسٹنٹ پروفیسر ، جنرل سرجری پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے برسٹ کینسرسے بچاؤ میں وٹامن ڈی تھری کے کردار پر روشنی ڈالی۔ افشاں عباسی نے وٹامن ڈی تھری کے حوالے سے خواتین کو آگاہی دی ۔ حسنہ عباسی شیخ نے وٹامن ڈی تھری کی کمی سے ہونے والی ہڈیوںاور پٹھوں کی تکالیف اور استعمال کے بعدہونے والے بہترین نتائج سے آگاہی دی ۔ ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے بھی خطاب کیا۔