سانحہ ساہیوال نے سانحہ ماڈل ٹائون کی یادیں تازہ کردیں،چوہدری فرید حسین کیف
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)حلقہ این اے61سے قومی اسمبلی کے سابق آزاد امید وا رچوہدری فرید حسین کیف ایڈووکیٹ نے سانحہ ساہیوال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ ساہیوال نے سانحہ ماڈل ٹائون کی یادیں تازہ کردی ہیں ،پنجاب پولیس کے گلوں بٹوں کو لگام دیئے بغیر ملک میں قانون کی بالادستی اور امن و امان قائم نہیں ہوسکتا ،حکومت پنجاب غیر جانبد ار تحقیقات کرکے تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ،اپنے بیان میں چوہدری فرید حسین کیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،سانحہ ساہیوال کے واقعہ پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اور صوبائی وزراء کو پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے اورتمام ترحقائق قوم کے سامنے رکھتے ہوئے مرکزی کردار وں کو کیفر کردارتک پہنچا یاجائے ۔یہ سانحہ حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے شعبدہ بازوں اور تبدیلی کے بلند وبانگ نعرے لگانے والے نااہل لوگ اقتدار میں آنے کے بعد تبدیلی کا شکار ہوگئے ہیں انہوںنے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ انم معصوم بچوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے اس ملوث پولیس اہلکاروں کو کیفر کر دار تک پہنچانے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔