عورت کی تعلیم خاندان کا حسن ہے، لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے:کنول شوذب
اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں جو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان سے جنگی محاذ تک صف اول میں نظر آتی ہیں ۔آبادی کے نصف سے زائد حصہ پر مشتمل آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے جامع حکمت عملی بنا رہی ہے ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کا حسن ہے اس لیے ہمیں بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے جینٹری کالج کے زیراہتمام سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے پرنسپل پروفیسر راجہ محمد حاشر کی تعلیمی خدمات کی تعریف کی اورکہا کہ اتنی بڑی ایکسپو کے انعقاد پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں جو کام بڑے ادارے نہ کر سکے وہ مرحوم راجہ ظہیر کے صاحب زادے نے کر دکھایا تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے ایسی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں یہ درست نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پوٹھوار میں فروغ تعلیم کے لیے جینٹری کالج کی خدمات سے انکار ممکن نہیں۔ پروگرام میں نادیہ نورین، مسز ثمینہ وحید، قرتہ العین،آرڈینیٹر شہزادہ ارباب اعجاز اور غلام زہرہ ، سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، پرنسپلگورنمنٹ گرلز کالج مسز ناہید گلزار،ڈائریکٹر سپورٹس میڈم ثوبیہ سلطانہ، شہزادہ خان اور راجہ غضنفر نے خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔