مکرمی!مری کے شہر میں سیرو تفریح کی غرض سے کراچی تک کے سیاح آتے رہتے ہیں یہاں چار ہزار کاروں کے ٹھہرنے کی گنجائش کے برخلاف پچاس ہزار کاریں آجاتی ہیں جس سے سیر وتفریح کی بجائے سیاحوں کو کئی قسم کی کوفت اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ایک اور شہر کو بھی سیاحوں کا مرکز بنانا چاہیے اس سلسلے میں محترم وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سے درخواست ہے کہ وہ ایبٹ آباد کے قریب دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ٹھنڈا پانی پر توجہ فرمائیں۔تھوڑی سے محنت کے بعد یہ خوبصورت مقام مری سے زیادہ سیاحوں کے لئے پرکشش ہوجائے گا۔سب سے پہلے تو یہاں تک پہنچنے کے لئے ایک دو رویہ پکی سڑک بنائیں پہلے سال کچھ دوکانیں اور ایک ہوٹل بنائیں جس کے ساتھ سستے کرایوں والے بیس کمرے ہوں پھر دوسرے تیسرے اور چوتھے سائل مزید دوکانیں اور ایک ایک ہوٹل بمعہ ملحق بیس بیس کمرے تعمیر کرائیں۔اس سے سیاحوں کو سیر وتفریح کی بجائے کوفت اور پریشانیوں سے نجات مل جائے گی ٹھنڈاپانی کی تعمیر کا خرچہ بہت جلد پورا ہوکر مستقل آمدن کا ذریعہ بن جائے گا
کریں گے اہل نظر ناز بستیاں آباد………میری نگاہ نہیں سوئے کوفہ و بغداد
(لیفٹنینٹ کرنل ر یٹائرڈ حامد محمود)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024