ایم ایس جناح ہسپتال تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید کو تبدیل کرکے ڈاکٹر ظفر یوسف کو نیا ایم ایس تعینات کردیا ہے ،اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حمید کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے ہدایت کی ہے ۔