پاکستان میں سکواش کی بہتری کے آثار نمایاں نظر آرہے ہیں:عارف حسن
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین جونیئر ٹیم سکواش چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان سکواش ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جیت سے پاکستان کی سکواش میں بہتری کے اثار نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں جس کا کریڈٹ پاکستان سکواش فیڈریشن کو جاتا ہے۔ پی او اے نے اپنے اعلامیے میں صدر پاکستان سکواش فیڈریشن ائرچیف مارشل مجاہد انوار خان اور سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کی کوششوں سے جونیئر لیول پر پاکستان سکواش میں ترقی کر رہا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ہمارے کھلاڑی پاکستان انٹرنیشنل ٹورنامنٹس جیت کر ملک کا نام روشن کرینگے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن، کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف کو دل کی گہرائیوں سے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔