سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر استقبال کے حوالے سے سیمینار
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحفظ حرمین شریفین کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے استقبال کے حوالے سے سیمینار بعنوان" پاک سعودی دوستی اور خدام حرمین کا کردار" 24 جنوری سہہ پہر لاہور پریس کلب میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالغفار عزیز اور دیگر خطاب کریں گے۔