حضرت خواجہ سید عبد السمیع روالحسن نظامی المعروف روحم ؒ کے عرس کی تقریب آج ہوگی
کراچی (نیوز رپورٹر) درگارہ محبوب الہٰی حضرت نظام الدین اولیائؒ دہلی کے سجادہ نشین امام المشائخ حضرت خواجہ حسن نظامی ؒ کے نواسے و معنوی فرزند اور نوائے وقت کے کامرس رپورٹر سید شعیب شاہ رم کے والد حضرت خواجہ سید عبدالسمیع روالحسن نظامی المعروف روحم کی چھٹیعرس کی تقریب کراچی میں ان کی رہائش گاہ پرمنگل 22جنوری کومنعقد کی جائے گا۔ عرس کی تقریب میں عقیدت مندوں اور اہل خانہ کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں میں فاتحہ خوانی اور ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیاہے۔ واضح رہے کہ حضرت روالحسن نظامیؒ کا وصال22جنوری 2013بمطابق 9ربیع الاوّل 1434ھ کو ہوا تھا۔