سینیٹ حکومت اور اتحادی جماعتوں کا عوامی مسائل مؤثر انداز میں پیش کرنیکا فیصلہ
اسلا م آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے عوامی مسائل کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کے لئے موثر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس قائد ایوان سینٹ سنیٹر شبلی فراز کی صدارت میں پارلیمنٹ ہا ئوس میں ہوا جس میںسینیٹ کے موجودہ اجلاس میں قانون سازی اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا قائد ایوان سینیٹ سنیٹر شبلی فراز نے تمام ارکان پر زور دیا کہ وہ عوامی اہمیت کے مسائل اور قانون سازی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا کہ ایوان بالا بھی حکومت کے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنی اہمیت قومی اسمبلی کو حاصل ہے اور حکومت ہر طرح کا تعاون کرے گی قائد ایوان سینیٹ سنیٹر شبلی فراز نے ارکان پر زور دیا کہ وہ ایوان میں آپنی حاضری یقینی بنائیں۔