عوام کو انصاف کی فراہمی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے: احسان ورک
نواں کوٹ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری احسان علی ورک نے کہا ہے کہ دنیا کا ہر نظام انصاف کے محور پر قائم ہے۔ انصاف کے لئے سخت اور بلا امتیاز احتساب ضروری ہے جس کیلئے حکومت کمر بستہ ہے اور قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں دے گی انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر حال میں انصاف فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے جس کیلئے حکومت اپنے حصے کاکام بخوبی انجام دے رہی ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ قوم اپوزیشن جماعتوں کے کرپٹ رہنمائوں کی باتوں پر کان دھرنے کی بجائے انکے کڑے احتساب کو منطقی انجام تک پہنچانے میں حکومت اور احتساب اداروں کا ساتھ دے۔