بہاولپور میں خاتون کے ہاں 9سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
بہاولپور(این این آئی) سول ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 6بچوں کو جنم دیا ہے۔جلال پور پیر والا کی رہائشی 28سالہ حنا نامی خاتون نے 4بیٹیوں اور 2بیٹوں کو جنم دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوسناک طور پر ایک بچی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کا وزن بہت کم 0.2کلو گرام تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بچوں کی طبیعت میں بہتری کیلئے انکیوبیٹر میں رکھا ہوا ہے۔