ڈکیتی چوری کی وارداتیں شہری نقدی و زیورات سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی جنڈیالہ میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر مرغیاں سپلائی کرنے والے ٹرالر وین روک کر شیراز احمد کو لوٹ لیا۔ ڈاکو تقریباً ایک لاکھ روپے کی رقم موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے تاجر عرفان کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور پونے تین لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے طیب کی موٹر سائیکل اور کوٹ عبدالمالک میں آصف کی کار چوری کر لی۔