سندھ رینجرز کی شہرقائد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری, تیرہ ملزمان گرفتار،اسلحہ،ایمونیشن،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد
سندھ رینجرزنے بریگیڈ،ڈاکس، لیاری، عوامی کالونی اوربلال کالونی میں کارروائی کرتےہوئےتیرہ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بریگیڈاورڈاکس سے کالعدم تنظیم کےدو کارندوں مجاہدعلی اورمحمدفرحان عرف حارث عرف ہنی کوگرفتار کیا گیا۔ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور دہشتگردی میں سہولت کاری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب گزری سے لیاری گینگ وارعزیر بلوچ اور زاہد لاڈلا گروپ کے چھ ملزمان بھی پکڑے گئے۔ملزمان میں صابر بروہی عرف شاکرعرف شاکا،ارسلان عرف بابن،اکاش عرف وکی عرف7C،محمدآصف عرف پٹنی، جابرعرف پو اورعبیدعرف چھوٹوعرف13D شامل ہیں۔ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، غیرقانونی اسلحہ، منشیات فروشی، موٹرسائیکل چھیننے اور لوگوں کو ہراساں کرنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ادھر عوامی کالونی سے فرمان اللہ مروت عرف مینگو بھی پکڑا گیا۔ ملزم بھتہ خوری،خوف ہراس پھیلانے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ سندھ رینجرز نے بلال کالونی سے بھی 3 ملزمان محمد امین، محمد فیصل عرف لاکھ پتی اور محمدعظیم مری کو گرفتار کیا۔ ملزمان لینڈ گریبنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گزری سے منشیات فروش نظارعلی بھی پکڑا گیا۔سندھ رینجرز نے ملزمان کے قبضہ سےغیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہیں۔