ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے ملک میں استحکام بہت ضروری ہے۔ ملک میں عدم استحکام ہو تو دشمن اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، ملک میں جمہوریت چلنا ضروری ہے، جمہوریت کو ہم سے خطرہ نہیں ہے۔ انتخابات وقت پر الیکشن کمشن نے کرانے ہیں، عوام کیلئے جو بھی کرنا پڑے گا کریں گے۔ یہ فوج عوام کی فوج ہے۔ آئینی حدود میں انتخابات سے متعلق جو بھی احکامات ملیں گے، عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔ بھارت نے 2017ءمیں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کیں۔ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے خلاف ورزی کرتا ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم اور فوج کا موقف الگ الگ ہے بھارت کو سرحد پر بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بے بنیاد ہے۔ حقانیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ کوئی مس ایڈونچر ہوگا تو اس کا جواب دیا جارہا ہے اور دیا جاتا رہے گا۔ ایل او سی پر بھارتی کارروائی کا ایک مقصد مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38