چوہدری نثار اور پرویز رشید کے تعلقات کار بارے آگاہی کے لیے متعلقہ سینئرصحافی سے رابطہ کیا جائے:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان اور سینیٹر پرویز رشید کے تعلقات کار کے بارے میں راوی چین چین ہی لکھ رہا ہے ,اس مسئلے پر انہوں نے سینئر صحافی محمد نواز رضا کو ایکسپرٹ قرار دے دیا ہے۔ پیر کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان اور پرویز رشید کے تعلقات کار کے معاملے پر ان کا اپن بھی نواز رضا سے رابطہ رہتا ہے۔ وہ اس مسئلے کو بخوبی سمجھتے ہیں جس کے ان تعلقات کار کے بارے میں پوچھنا وہ نواز رضا سے رابطہ کرے۔