انسانی حقوق کے چینی وکیل کی گر فتاری سمجھ سے با لاتر ہے، وکیل صفائی
بیجنگ(این این آئی)چین میں حراست میں لیے گئے انسانی حقوق کے وکیل یو وین شینگ کی پیروی کرنے والے وکیل نے ان کے خلاف مبینہ الزام کو لایعنی قرار دیا ہے۔ وین شینگ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پبلک سروس میں مداخلت کا ارتکاب کیا۔ ان کے وکیل نے کہاکہ کے مطابق ان کے مکل کا سفارشات پر مبنی خط انٹرنیٹ پر جاری کرنا، ان کے حقوق کے دائرے میں آتا ہے اور یہ کوئی غیرقانونی فعل نہیں۔