سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعلی جان خان آج ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کریں گے
ملتان (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان آج (پیر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کریں گے جس کے لئے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق وہ ایک روز ملتان میں قیام کے بعد منگل کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے دورہ کے بعد واپس روانہ ہوں گے ۔