حضرت شاہ رکن عالم سہروردی کے عرس کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) سلسلہ سہروردیہ کے روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کے 704 سالانہ عرس کی تقریبات 23 تا 25 جنوری ملتان میں منعقد وہ رہی ہیں تقریبات کا آغاز پہلے روز دس بجے دن سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی تقریب غسل سے کریں گے قومی کانفرنس میں صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی‘ مفتی غلام مصطفی رضوی خطاب کریں گے 24 جنوری کو خواجہ معین الدین کوریجہ اور 25 جنوری کو اختتامی تقریبات میں خواجہ نصر المحمود تونسوی اور علامہ سید مظہر سعید کاظمی مہمانان خصوصی ہوں گے۔