ملتان میں سرچ آپریشن ایک مشتبہ شخص گرفتا ر
ملتان ( کرائم رپورٹر) پولیس و جے ٹی آئی نے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ جہانگیر آباد اور سبحان پور میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 115 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 62 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی آپریشن میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا پولیس نے زیر حراست شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے۔